ویب ڈیسک (پی این آئی) شہداد کوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 197 کے ریٹرننگ افسر نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے۔
ریٹرننگ افسر این اے197 شہداد کوٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ای ایم ایس پر پولنگ اسٹاف کی تفصیلات کو اپ لوڈ کیا، ای ایم ایس پر پہلے اپ لوڈ کیے گئے پولنگ اسٹاف کے نام غائب تھے۔آر او این اے 197 نے لکھا کہ ای ایم ایس نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھ گئے ہیں، یا تو ای ایم ایس نظام ناکام ہے یا پھر اسے کوئی اور کنٹرول کر رہا ہے، ای ایم ایس پر تحفظات الیکشن کمیشن اور نادرا کو بتائے لیکن مثبت جواب نہیں آیا۔
خط کے مطابق ای ایم ایس آسانی کی بجائے مشکلات پیدا کر رہا ہے، اس صورتحال سے عام انتخابات کے ہموار انعقاد میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ریٹرننگ افسر این اے 197 کے خط پر الیکشن کمیشن کے حکام نے ردعمل میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ای ایم ایس تربیتی مشق میں تمام آر اوز نے اپنےفارم کامیابی سے اپ لوڈ کیے، تربیتی مشق میں کسی آر او کی شکایت سامنے نہیں آئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں