کتنےفیصد پاکستانی پسندیدہ پارٹی کے امیدوار سے لاعلم؟ حیران کن تفصیلات

اسلام آباد(پی این آئی)کتنےفیصد پاکستانی پسندیدہ پارٹی کے امیدوار سے لاعلم؟ حیران کن تفصیلات۔۔۔۔۔۔۔8 فروری کے عام انتخابات نزدیک ہیں مگر 40 فیصد پاکستانی اپنی پسندیدہ پارٹی کے امیدوار سے لاعلم نکلے، نام تک نہ بتا سکے، 45 فیصد نے درست نام بتایا۔گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا، سرو ے میں 27 فیصد پاکستانی اپنی پسندیدہ جماعت کے انتخابی نشان سے بھی ناواقف نکلے۔شہریوں نے کہا کہ انہیں پارٹی کا انتخابی نشان یاد نہیں، پارٹی انتخاب سے لاعلمی کا اظہار کرنے والوں میں 40 فیصد پی ٹی آئی، 27 فیصد پیپلز پارٹی، جبکہ 11 فیصد مسلم لیگ نواز کے ووٹر نظر آئے۔

سروے میں 63 فیصد پاکستانیوں نے پارٹی کا انتخابی یاد ہونے کا بھی کہا۔سروے میں پاکستانی عوام کی اکثریت یعنی 73 فیصد افراد الیکشن میں حصہ لینے کے لیے بھی تیار ہیں، ووٹ ڈالنے کا بھی پکا ارادہ ظاہر کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close