ایبٹ آباد(پی این آئی) ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی رہنما عمران عمی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔
عمران عمی نے حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ گزشتہ روز ان کے گھر کے باہر ہی ان پر حملہ کیا گیا۔ نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں عمران عمی کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ پولیس کی طرف سے قتل کی اس واردات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس لرزہ خیز واردات کے سبب عام انتخابات کے ہنگام ایبٹ آباد میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہر میں سکیورٹی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں باجوڑ میں پی ٹی آئی ہی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحان زیب کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ وہ اپنی الیکشن مہم کے سلسلے میں صادق آباد پھاٹک بازار کے علاقے میں موجود تھے جہاں ان پر فائرنگ کی گئی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں