تحریک انصاف کو لیاقت باغ میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا، وجہ کیا بتائی؟

راولپنڈی (پی این آئی) راولپنڈی کی شہری انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو لیاقت باغ میں جلسہ کرنے سے روک دیا ہے ،ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے باعث جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

 

 

 

پی ٹی آئی نے ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے جاری مہم کے دوران راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے درخواست دی تھی لیکن ڈی سی نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی۔راولپنڈی کی انتظامیہ نے عوامی مسلم لیگ کو بھی جلسے سے روکتے ہوئے لال حویلی کے باہر انتخابی جلسے کی درخواست بھی مسترد کردی۔راولپنڈی میں پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں 4 سے 6 فروری کے دوران کسی بھی دن اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے 6 فروری کو لال حویلی کے سامنے جلسے کے لیے اجازت مانگی تھی۔ڈپٹی کمشنر کے فیصلے پر دونوں جماعتوں نے انتظامیہ سے درخواست مسترد کرنے کا تحریری جواب طلب کیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں