اسلام آباد (پی این آئی ) بشریٰ بی بی نے عدت نکاح کیس کے فیصلے کو ابلیس کا فیصلہ قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ اب عوام نے کرنا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا۔عدالت نے سابق وزیراعظم اور سابقہ خاتون اول کے خلاف عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ سنادیا، اپنے فیصلے نے عدالت نے نکاح کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7،7 سال قید کی سزا سنادی اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا بھی حکم دے دیا۔بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے رب نے قرآنِ پاک میں عدت سے متعلق پہلے ہی بتا دیا ہے، یہ ابلیس کا فیصلہ ہے، یہ غیرت اور بےغیرتی کی جنگ ہے،انہوں نے کہا کہ فیصلہ اب عوام نے کرنا ہے۔
جب کہ عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ عدت کیس مجھے ذلیل کرنے کے لئے بنایا گیا،عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،مر جاؤں گا کبھی ڈیل نہیں کروں گا، نہ ڈیل کی اور نہ ہی کروں گا۔یہ چاہ رہے ہیں ڈیل ہو میں جیل کے اندر مر جاؤں گا ڈیل نہیں کروں گا،اس قسم کے کیس میں پہلی دفعہ ہو رہا ہے کہ مجھے ذلیل کرنے کے لئے سزا دی گئی ،عمران خان نے مزید کہا کہ سائفر میں سزا دی،توشہ خانہ میں سزا دی،9 مئی کے کیسز میں اب میرے خلاف کارروائی کرنا چاہ رہے ہیں،9 مئی کو تو میں جیل میں تھا ،مجھ پر 200 کیس بنائے گئے، آج تک کسی کے خلاف اتنے کیسز نہیں بنائے گئے،نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا ،جے آئی ٹی بنی ، لیکن سب کیسز ختم کردیے گئے،شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے کا مضبوط کیس تھا ختم کیا گیا، نہ ڈیل کی نہ کروں گا ، 400 ڈرون ہوئے ان میں سے کوئی بولا ہی نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں