کون سی پارٹی انتخابی مہم جہاز کے ذریعے چلائے گی؟

کراچی (پی این آئی) الیکشن 2024 کے دوران ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کے شہر کراچی، حیدر آباد، میرپور خاص اور نوابشاہ میں انتخابی مہم فضا سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور امیدواروں کے پوسٹرز اور پمفلٹ ہوائی جہاز کے ذریعے ان شہروں میں گرائے جائیں گے۔۔۔۔۔ سعودی نیوز ویب سائٹ اردو نیوز کے مطابق پاکستان میں پرائیویٹ جیٹ فراہم کرنے والی کمپنی سکائی ونگ کے چیف آپریٹنگ افسر عمران اسلم خان نے اردو نیوز
سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے امیدوار سید سجاد حسین شاہ کی جانب سے 3 اور 4 فروری کو چھوٹا پرائیویٹ جہاز بک کروایا گیا ہے۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ یہ طیارہ سندھ کے شہر نواب شاہ سے سندھ کے مختلف شہروں کی حدود میں پرواز کرے گا اور انتخابی مہم چلائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close