بشریٰ بی بی کو جیل کی بجائے بنی گالہ میں سزا، پی ٹی آئی کاحیرت انگیز دعویٰ

کراچی(پی این آئی)بشریٰ بی بی کو جیل کی بجائے بنی گالہ میں سزا، پی ٹی آئی کاحیرت انگیز دعویٰ ۔۔۔۔۔پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل کی بجائے بنی گالہ میں سزا کاٹنے کی رعایت ملنے کے حوالے سے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے حیرت انگیز دعویٰ کر دیا۔ سیکریٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہاکہ بشریٰ بی بی کو رعایت دینا تحریک انصاف میں رخنہ پیدا کرنے کی کوشش ہے،

بشریٰ بی بی عمران خان کے ساتھ کھڑی تھیں اور ہمیشہ کھڑی رہیں گی،ہم سے بلے کا نشان لینے والے ہمیں نشان واپس دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close