ن لیگ کو بڑا جھٹکا، جہانگیر ترین نے اہم وکٹ اُڑالی

لاہور(پی این آئی) ن لیگ کو بڑا جھٹکا، جہانگیر ترین نے اہم وکٹ اُڑالی۔۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ ن کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب بلوچ نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر عائشہ رجب بلوچ نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔جہانگیر ترین نے پارٹی مفلر پہنا کر عائشہ رجب بلوچ کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔عائشہ رجب بلوچ نے تاندیانوالہ میں آئی پی پی رہنما ہمایوں اختر خان کی بھی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close