انا للہ وانا الیہ راجعون، ن لیگی رہنما کا قتل کر دیا گیا

ایبٹ آباد(پی این آئی) انا للہ وانا الیہ راجعون، ن لیگی رہنما کا قتل کر دیا گیا ۔۔

 

 

 

ایبٹ آباد کے ناظم و تحصیل ممبر ملکپورہ عمران ایمو کو قتل کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران ایمو کو ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا، عمران ایمو اپنے گھر کے باہر موجود تھے، اسی دوران نامعلوم افراد کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی، گولیاں لگنے سے عمران ایمو موقع پر جاں بحق ہو گۓ۔ جس کے بعد ان کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ عمران ایمو کا تعلق مسلم لیگ نون سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں