الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کچھ حلقوں میں الیکشن ملتوی کر دیے۔

 

 

ملک بھر کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے 88 امیدوار انتقال کر گئے، امیدواروں کے انتقال کے باعث الیکشن کمیشن نے کچھ حلقوں کے الیکشن ملتوی کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق 8 فروری کو شیڈول ملک کے عام انتخابات سے قبل الیکشن لڑنے والے درجنوں امیدواروں کے انتقال کر جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک کے مختلف قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں حصہ لینے والے 88 امیدوار اب تک انتقال کر چکے۔امیدواروں کے انتقال کے باعث الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں انتخابات روک دیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں الیکشنز امیدواروں کی وفات کی وجہ سے روکے گئے ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ میں الیکشنز روکے گئے۔

 

 

 

 

الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا، تینوں حلقوں میں امیدوار دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور صوبائی اسمبلیوں کے 78 امیدوار حتمی فہرستوں کے اجراءسے قبل وفات پاگئے۔ حتمی فہرستیں کے اجرا سے قبل انتقال کرنے والے 86 امیدواروں کے حلقوں میں انتخابات ملتوی نہیں کئے گئے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی اور 85 فیصد بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا۔

 

 

 

 

ڈائریکٹر جنرل پولیٹیکل فنانس مسعود اختر شیروانی نے بیلٹ پیپرز کی طباعت پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے تمام 859 حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل کر لی ہے، 14 جنوری سے شروع ہو کر آج تک بیلیٹ پیپرز کی چھپائی ہوئی، اس مرتبہ 26 کروڑ بیلٹ پیپر چھاپے جا رہے ہیں، قومی اسمبلی کیلیے سبز صوبائی اسمبلی کیلیے سفید بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیںَ۔مسعود اختر شیروانی کے مطابق تین سرکاری اداروں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی گئی، پرنٹنگ پریسز میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں