اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے عمران خان کو مصالحت کی پیشکش کردی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکبر ایس بابر کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو پیشکش کررہا ہوں، ایک مصالحتی راستے پرچلنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین 3 نمائندے اور ایک وکیل نامزد کریں، ایک وکیل سمیت 3 نمائندے ہم بھی نامزد کرتے ہیں، یہ نمائندے آپس میں بیٹھ کر ایک فریم ورک بنائیں، اب ہم نے آگے جانا ہے پارٹی کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم کسی قسم کا کوئی مطالبہ نہیں کر رہے ہیں، بنیادی اصول طے کیے جائیں چاہے جتنا بھی وقت کیوں نہ لگے۔اکبر ایس بابر کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف پر قبضہ گروپ مسلط ہے جو نہیں چاہتا یہ جمہوری پارٹی بنے، آگے کا راستہ ہم نے دے دیا ہے، یہ پی ٹی آئی کے لیے ڈوبتے کو تنکے کے سہارے کے مترادف ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں