لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات راؤف حسن نے کہا ہے کہ جتنے لوگ پارٹی چھوڑ کر گئے واپسی کی درخواستیں دے رہے ہیں، اس مرتبہ الیکٹیبلز کو ٹکٹ نہیں دیا،وہ وفادار نہیں ہوتے، ملک بھر میں 27 کے قریب وکلاء کو ٹکٹ جاری کئے،اکبر ایس بابر مجھے پارٹی کی رکنیت دکھا دیں انہیں انٹرٹین کروں گا۔
انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے ہر صورت الیکشن کا حصہ بنیں گے، انتخابات میں فوج کی تعیناتی ہر الیکشن میں ہوتی ہے، ملکی حالات اور ورکرز کی مصروفیات کی وجہ سے انٹراپارٹی انتخابات ملتوی کئے گئے۔ ورکرز کو اکٹھا کرکے انٹراپارٹی انتخابات کرانا ممکن نظر نہیں آرہا، تمام ورکرز کو اطلاع بھیجی ہے کہ ورچوئل الیکشن کرائیں گے، ڈیجیٹل طریقہ اپنا کر الیکشن کرائے جائیں گے۔انٹراپارٹی الیکشن کیلئے ڈیجیٹل طریقہ ہی مناسب رہے گا اسی کو قابل عمل بنائیں گے، کیونکہ جب بھی انٹراپارٹی الیکشن کیلئے ورکرز کو بلاتے ہیں دفاترز سیل کردیئے جاتے ہیں، ورکرز کو دفاترز میں بلا کر انتخابات کرانا مشکل ہے۔ راؤف حسن نے کہا کہ پارٹی جوائن کرنا ہوئی تو متبادل کے طور تین جماعتیں ہیں،جتنے لوگ پارٹی چھوڑ کر گئے واپسی کی درخواستیں دے رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں