شکار پور(پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے عوامی معاشی معاہدہ تیار کیا ہے، میں وزیراعظم بن کر غربت کا مقابلہ کروں گا۔
شکار پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم بن کر عوامی معاشی معاہدے سے غربت ختم کرکے دکھاؤں گا، بینظیر بھٹو کیلئے مشہور تھا کہ بینظیر آئے گی روزگار لائے گی، ہم بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے، ہم نوجوانوں کیلئے روزگار کا انتظام کریں گے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ نہ کھپے نہ کھپے، میاں صاحب نہ کھپے، اگر کوئی جماعت آپ کی نمائندگی کر سکتی ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے، ہم نے بہت مشکل دور دیکھے، کوویڈ کا دور دیکھا، سیلاب کا سامنا کیا، سیلاب کے دوران شکار پور آیا تھا، سیلاب متاثرین خواتین کا مطالبہ تھا کہ گھر بنا کر دیے جائیں، بطور وزیر خارجہ پوری دنیا سے پیسا اکٹھا کیا، 20 لاکھ گھر بنا رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں