دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ، کب سنایا جائیگا؟

اسلام آباد(پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سینئر سول جج قدرت اللّٰہ کل ایک بجے کیس کا فیصلہ سنائیں گے، عدت میں نکاح کیس میں وکلاء صفائی کی جانب سے گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی۔،کیس میں چار گواہوں پر جرح مکمل کی گئی، جن میں عون چودھری ، خاور مانیکا کے گھر کا ملازم لطیف،خاور مانیکا ،اورمفتی سعید شامل ہیں۔کیس میں وکلاء صفائی نے حتمی دلائل بھی مکمل کرلیے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے 342 کا بیان بھی عدالت کو دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close