الیکشن کمیشن نےکونسے حلقوں میں انتخابات روک دیے؟

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن کمیشن نے 3 حلقوں میں انتخابات روک دیئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کےمطابق تینوں حلقوں میں الیکشنز امیدواروں کی وفات کی وجہ سے روکے گئے،این اے 8 باجوڑ،پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ شامل ہیں، تینوں حلقوں میں انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں امیدوار دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close