قلات (پی این آئی) قلات میں پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پردستی بم حملہ، دستی بم حملے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب کو قلات کے علاقے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے انتخابی دفتر پردستی بم حملے میں3افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعہ کوقلات کے علاقے مغل زئی میں نامعلوم افراد نے پاکستان پیپلز پاررٹی کے انتخابی دفترپردستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب تربت میں بھی الیکشن لڑنے والے امیدوار کے گھر پر حملہ ہوا۔ جمعہ کی رات تربت ائیر پور ٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے حلقہ پی بی 27کیچ سے امیدوار روف رند کی رہائش گاہ پردستی بم پھینکا جس سے زوردار دھماکہ ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
جبکہ اس سے قبل شہر قائد کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب دھماکہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ الیکشن کمیشن سندھ کی دیوار کے ساتھ ہوا، جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا۔ جمعہ کی رات کو ہی بلوچستان کے شہر تربت میں بھی دھماکہ اور فائرنگ ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سے مختلف شہروں میں متعدد دھماکے ہو چکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں