پی ٹی آئی نے شیخ رشید کیساتھ اتحاد کو غلطی قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے اتحاد کو خود کیساتھ زیادتی قرار دیا۔

انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو اپنی شکست شیشے میں نظر آٓرہی ہے۔ ہم نے شیخ رشید کے ساتھ اتحاد کرکے خود سے زیادتی کی تھی، شیخ رشید کی گرفتاری ہماری وجہ سے نہیں ہوئی تھی، شیخ رشید احمد کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ بانی چیئرمین کا ہے، شیخ رشید کے حلقے میں ہمارے اپنے لوگ ہیں، رؤف حسن نے مزید کہا کہ عثمان ڈار نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی، عثمان ڈار کی والدہ کو ٹکٹ میرٹ پر دیا، پریس کانفرنس کے بعد عثمان ڈار کی والدہ نے رابطہ کیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی جوائن کرنی ہوئی تو پی ٹی آئی کے پاس متبادل کے طور پر تین پارٹیاں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close