کراچی (پی این آئی) کراچی میں الیکشن کمیشن دفتر کے قریب دھماکہ، دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے قریب دھماکہ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ الیکشن کمیشن سندھ کی دیوار کے ساتھ ہوا، جس کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے شہر تربت میں بھی دھماکہ اور فائرنگ ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سے مختلف شہروں میں متعدد دھماکے ہو چکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں