لاہور ( پی این آئی) بینکوں کو بھی لمبی چھٹیاں مل گئیں ، یوم کشمیر، ہفتہ وار تعطیلات اور عام انتخابات کے بعد آئندہ 10 روز میں بینک صرف 3 دن کھلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں کے ساتھ ستاھ بینکوں کو بھی لمبی تعطیلات مل گئی ہیں۔
ملک میں یوم کشمیر، عام انتخابات اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن بینک کھلیں رہیں گے۔ملک بھر میں تمام بینک 3 فروری سے 5 فروری تک بند رہیں گے، 3 اور 4 فروری کو ہفتہ وار جبکہ 5 فروری کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی۔ اس کے بعد 6 اور 7 فروری منگل، بدھ کو بینک کھلیں گے تاہم 8 فروری کو الیکشن ڈے پر پھر بینک بند ہوں گے، جس کے بعد 9 فروری جمعہ کو بنک کھلیں گے، 10 اور 11 فروری کو پھر ہفتہ، اتوار کو بینک بند رہیں گے۔یوں آئندہ 10 روز میں صرف 3 دن بینک کھلیں گے اور 7 روز بند رہیں گے۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال ملک بھر کیلئے پہلی عام تعطیل اور الیکشن کے موقع پر تعلیمی اداروں کیلئے تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق یوم کشمیر کے موقع پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی، جبکہ الیکشن کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کیلئے بھی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عملی طور پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبوں کے تعلیمی اداروں کو 9 تعطیلات مل گئی ہیں۔وفاقی حکومت کے اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 6 سے 9 فروری تک بند رہیں گے۔ تاہم حکومت کی اعلان کردہ ان 4 تعطیلات کے علاوہ 3 اور 4 فروری کو ہفتہ وار تعطیلات، 5 فروری کو یوم کشمیر کی تعطیل اور پھر 10 اور 11 فروری کی ہفتہ وار تعطیلات مل کر تعلیمی ادارے کل 9 دن کیلئے بند رہیں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو انتخابات کے موقع پر عام تعطیل کی منظوری بھی دیدی ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سلسلے میں 8 فروری کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عام تعطیل ووٹرز کی آسانی کے لیے دی جارہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں