الیکشن والے دن موبائل سروس معطل ہوگی یا نہیں؟ نگران حکومت کا اعلان

کراچی (پی این آئی) نگران وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ نے واضح کیا ہے کہ الیکشن والے دن موبائل سروس معطل کرنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

 

 

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےاحمد شاہ نے کہا ہے کہ احمد شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہوگی۔ حساس پولنگ اسٹیشنز میں فوج تعینات ہوگی،تمام پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک ارب 63 کروڑ سی سی ٹی وی کیمروں کیلئے الگ رکھے ہیں۔ جو الیکشن ڈیوٹی سےغیر حاضرہونگے،سب سے پہلے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کو تمام فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ 5 فروری سے موبلائزیشن شروع ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close