بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے کفالت وظیفہ بڑھادیا، مستحقین کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد(پی این آئی)93لاکھ مستحقین کیلئے کفالت وظیفہ بڑھا کر ساڑھے 10ہزار کر دیا گیا،89لاکھ مستحقین طلباء کے تعلیمی وظائف کی رقوم بڑھا دی گئی،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے کفالت وظیفہ بڑھاکر 10 ہزار 500 روپے کر دیا ہے۔

 

 

اس کا فائدہ بی آئی ایس پی کے رجسٹرڈ 93لاکھ افراد کو ہوگا۔ تعلیمی وظائف کی رقم جو 89لاکھ طلبا ءمیں تقسیم کی جا رہی ہے اس وظیفے کی رقم میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سیونگز سکیم،کال سینٹر اور دوسرے اقدامات بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔اس امر کا انکشاف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے عامر علی احمد وفاقی سیکرٹری بی آئی ایس پی نے سول سروس اکیڈمی کے 51ویں کورس کے شرکا ءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جنگ ” کے مطابق عامر علی احمد سیکرٹری بی آئی ایس پی نے کورس کے شرکا ءکو پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ بے نظیر تعلیمی وظائف 89لاکھ طلباء کو دینے کی رجسٹریشن کی گئی ہے اور 15 لاکھ مستحق خواتین کو وظائف دیئے جا رہے ہیں ۔

 

 

 

شہر شہر، گاؤں گاؤں موبائل رجسٹریشن وہیکل سندھ بلوچستان کے دور دراز مستحق خواتین کو پروگرام میں رجسٹر کر رہی ہیں رقم کی ادئیگی کا نیا نظام جلد متعارف کرایا جا رہا ہے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا اور انہیں بی آئی ایس پی کی پروجیکشن کرنے والے سفیر قرار دیا۔ تقریب جس میں فصیح پرویز افضال، ڈائریکٹر سول سروس اکیڈمی اور ڈاکٹر محمد طاہرنور ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں