عمران خان کا جیل میں گزارا ہوا وقت سزا میں تصور ہوگا یا نہیں؟ تفصیلی فیصلہ جاری

راولپنڈی(پی این آئی)احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی جاری کردیا۔

 

 

 

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دونوں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مرتکب پائے گئے، جیل میں گزاراہوا وقت سزا میں تصور ہوگا۔ احتساب عدالت نے توشہ خانہ نیب ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 14،14سال قید کی سزا کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 23صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 14سال قید کا حکم سنایا جاتا ہے،جیل میں گزاراہوا وقت سزا میں تصور ہوگا۔

 

 

 

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کیااور 1573.72ملین کا مالی فائدہ حاصل کیا،دونوں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مرتکب پائے گئے،فیصلے میں کہاگیا ہے کہ فراڈ کے ذریعے پبلک پراپرٹی کو حاصل کیا گیا،سیٹ کی مالیت پرائیویٹ لگوائے گئے تخمینہ سے زیادہ تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close