بشریٰ بی بی کو ان کی مرضی کیخلاف بنی گالہ لےجایا گیا ، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)بشریٰ بی بی کو ان کی مرضی کیخلاف بنی گالہ لےجایا گیا ، تہلکہ خیز انکشاف۔۔۔۔۔۔۔ بشریٰ بی بی کو ان کی مرضی کیخلاف بنی گالہ لےجایا گیا ، تحریک انصاف کےسینیٹر ولید اقبال بول پڑے۔ولید اقبال نے کہا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر کا تحریک انصاف کا جھنڈا تھامے بچے کو پیار کرنا قابل تحسین بات ہے، کیپٹن (ر)صفدر کے اس عمل سے ان کی بیگم مریم اور سسر نواز شریف کو بھی سیکھنا چاہیے، سائفر اور توشہ خانہ کیسوں میں انصاف کا جنازہ نکلا ہے،
ا
بشریٰ بی بی سزا کے بعد خود گرفتاری دینے اڈیالہ جیل آئیں، بشریٰ بی بی کو ان کی مرضی کے خلاف وہاں سے بنی گالہ لے کر گئے، فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کیا تھا جو عمران خان کے کنٹرول میں نہیں تھا۔ وہ نجی ٹی وی کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے بات کررہے تھے۔ پروگرام میں( ن) لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف اور پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ بھی شریک تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close