اپنی ناکامی کی ذمہ داری دوسروں پرنہ ڈالیں ، سابق وزیر خزانہ محمد زبیر پر برس پڑے

لاہور(پی این آئی)اپنی ناکامی کی ذمہ داری دوسروں پرنہ ڈالیں ،سابق وزیر خزانہ محمد زبیر پر برس پڑے۔۔۔۔۔۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ محمد زبیر نے نجکاری سے متعلق غلط بیانی کی ہے، محمدزبیر سچ کہیں ورنہ میں بہت کچھ کہوں گا ان کو مصیبت پڑجائے گی۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ محمدزبیر چیئرمین پرائیویٹائزیشن تھے وہ اپنی ناکامی کی ذمہ داری دوسروں پرنہ ڈالیں، پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر کراچی میں ہڑتال میں 3 لوگ مرے تو کابینہ نے نجکاری روک دی،

خونریزی سے بچنے کیلئے ایسا فیصلہ کیا گیا تو یہ صرف اسحاق ڈار کا فیصلہ نہیں تھا، محمد زبیر کو ایسی گفتگو کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے ورنہ بہت کچھ کہا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close