اسلام آباد(پی این آئی)پولنگ کے روز انٹرنیٹ کی بندش کا امکان۔۔۔۔۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے پولنگ کے روز انٹرنیٹ کی بندش کا امکان مسترد کردیا۔جمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں عام انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اہم اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال سے نمٹا جارہا ہے، الیکشن 8 فروری کو پورے ملک میں ہوگا اس میں کوئی ابہام نہ رہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا جارہا ہے، پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، انٹرنیٹ سروس کا معاملہ سامنے آیا تو ہمارا ای ایم ایس آف لائن کام کرےگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں