گرفتاری کے بعد بشریٰ بی بی کا پہلا بیان سامنے آگیا

راولپنڈی(پی این آئی) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ اگر مجھے ڈیل کے تحت بنی گالا بھیجا گیا تو کینسل کردیں، جیل رکھ لیں۔

اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں پہلی بار صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انسان خود گرفتاری کےلیے جیل آگیا اور کیا ہوسکتا ہے، میرے گھر کو سب جیل بنادیا گیا، وہ کوئی ہوٹل تو نہیں۔ہم بزدل نہیں سچے لوگ ہیں، زندگی میں غلط کام نہیں کیا، ہمارا ایمان مضبوط ہے اور ایمان کی وجہ سے یہاں کھڑے ہیں۔ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے میری طرف بہت سے لوگ بھیجے گئے، یہاں پہنچتی تو بھول جاتی تھی خان صاحب کو کیا پیغام دینا ہے، مجھ سے بالواسطہ رابطے کیے گئے، کمزور عورت نہیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے، یہ سب مجھے ذلیل کرنے کی پلاننگ ہے، اپنی شرمندگی چھپانے کےلیے مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا۔انکا کہنا تھا کہ قرآن پاک میں منافق اور شیطان سے اللّٰہ نے نفرت فرمائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close