اچھی خبر، گندم کی سبسڈی بحال کرنے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی نےگلگت بلتستان میں گندم کی سبسڈی بحال کرنے کی منظوری دے دی۔

 

 

 

گلگت بلتستان میں گندم پر سبسڈی فراہم کرنے کی سمری منظور کر لی گئی۔ قبل ازیں نگراں وفاقی حکومتے نے یہ سبسڈی ختم کر دی تھی جس کے بعد گلگت بلتستان مین احتجاج شروع ہو گیا تھا، سکردو میں 35 روز سے عوام نے دھرنا دے رکھا تھا کس کو ختم کروانے کے لئے گلگت بلتستان کی ھکومت نے گندم کی سبسڈی بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور وفاقی حکومت کی یقین دہانی پر سکردو میں مظاہرین سے وعدہ کر کے دھرنا ختم کروایا۔ اب وفاقی ھکومت نے سبسڈی کی بحالی کے لئے عملی کام کر دیا ہے۔نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز ہوا جس میں ای سی سی اجلاس میں مختلف وزارتوں اور محکموں کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔

 

 

اجلاس میں ملک میں گندم کی طلب و رسد سے متعلق وزارت خوراک کی سمری منظور کی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نے امور کشمیر اور گلگت بلتستان کی وزارت کو گندم پر سبسڈی کا طریقہ کار طے کرنے کی ہدایت کی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی نےساتویں مردم وخانہ شماری کیلئے4 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی، وزارت تعلیم کے اسپائر پروگرام کے لیے 7 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی۔خیبر پختونخواہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی تعمیر نو کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کی ضمنی گرانٹ بھی منظور کر دی۔اجلاس میں وزارت ہوا بازی اور پلاننگ کمیشن کی ضمنی گرانٹس بھی منظور کی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں