پرویز خٹک نے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ آخرکار بتا دیا

نوشہرہ (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نےکہا ہےکہ میں نے عمران خان کی سازشوں سے باخبر ہوتے ہی ان سے راہیں جدا کرلیں، بانی پی ٹی آئی مزید اقتدار میں رہتے تو پاکستان کا بھی سودا کردیتے۔

نوشہرہ میں انتخابی جلسوں سےخطاب میں پرویز خٹک نےکہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام تحریک انصاف کے اصل مقاصد سے باخبر ہوچکے ہیں، صوبے سے پی ٹی آئی کو ختم کرنےکا مشن 8 فروری کو اختتام پر پہنچ جائےگا۔پرویز خٹک نےکہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی مقبولیت سے تمام دینی و سیاسی جماعتوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، عوام پگڑی کے نشان پر مہر لگانےکے لیے 8 فروری کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں تحریک انصاف کا مستقبل ویران ہوچکا ہے، تحریک انصاف کی بچی کھچی سیاست 8 فروری کو ختم ہوجائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close