کتنےفیصدپاکستانی پاک فوج پر اعتمادکرتے ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن انکشاف

ویب ڈیسک (پی این آئی) 74 فیصد پاکستانی نوجوانوں نے پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کو سب سے زیادہ قابلِ اعتماد ادارہ کہا ہے۔

اپسوس نے پاکستانی نوجوانوں کی رائے پر مبنی وائس آف امریکا کے لیے کیا گیا سروے جاری کردیا۔سروے میں 58 فیصد نے سپریم کورٹ پر بھرپور اعتماد کیا، میڈیا پر 54 فیصد، سیاسی جماعتوں پر 50 فیصد، پارلیمان اور وفاقی حکومت پر 47 فیصد جبکہ الیکشن کمیشن پر 42 فیصد نوجوانوں نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اپسوس کے سروے میں 68 فیصد نوجوانوں نے انتخابات میں کسی ادارے کی مداخلت کو ناممکن کہا، البتہ بیرونی طاقتوں کی جانب سے الیکشن میں مداخلت پر 27 فیصد نے امریکا اور 7 فیصد نے بھارت پر شک کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close