مخلوط حکومت بنی توپیپلز پارٹی کس کا ساتھ دے گی؟بلاول بھٹو نے بتا دیا

کراچی (پی این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حیران کن بات کہی ہے کہ مخلوط حکومت بنی تو پی ٹی آئی یا مسلم لیگ (ن) میں سے کسی کا ساتھ نہیں دیں گے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بلاول بھٹو نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے کردار سے سخت مایوس ہوں، پی ڈی ایم کے کردار سے تو پہلے ہی مایوس تھا۔ نوازشریف نے اپنی پرانی سیاسی روش برقرار رکھی تو ان کا ساتھ نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے تھے مگر یہ مسئلہ تاحال موجود ہے۔ عمران خان اور نوازشریف پرانی سیاست ہی کرنا چاہتے ہیں جو بار بار ناکام ہو چکی، یہ لوگ اپنی انا کی وجہ سے جمہوریت و ریاست کو نقصان پہنچاتے ہں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آزاد امیدواروں میں پی ٹی آئی امیدواران کی اکثریت والی بات درست نہیں، پنجاب میں کئی امیدوار مسلم لیگ (ن) کے مخالف اور آزاد ہیں، ان میں سے بہت سے آزاد امیدوار پہلے پی ٹی آئی یا (ن) لیگ کے ساتھ تھے۔ انتخابات کے بعد ہو سکتا ہے آزاد امیدوار پیپلز پارٹی کے ساتھ آ ملیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close