سوات(پی این آئی)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سازشیں کرنے والے صدا نہیں رہتے ، نواز شریف نے جن کی 10 سال حکومت رہی،ان کے جھوٹ گنوائے ہیں، جس نے لوگوں کو چور چور کہا، آج وہ پاکستان کا سب سے بڑا چور ثابت ہوگیا۔
سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے نام لیے بغیر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی پروار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقلی اور اڈیالہ جیل میں بی کلاس دینے کی پیش کش کی گئی،لیکن انہوں نے یہ سہولتیں لینے سے انکار کر دیا تھا اور والد کے ساتھ اڈیالہ جیل جانے کو ترجیح دی۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے کہا کہ نواز شریف پھر نہیں آئے گا، وہ لوگ تاریخ کے کوڑے دان میں اور نواز شریف آپ کے درمیان موجود ہے، نواز شریف آپ کا دکھ دیکھتا ہے تو اپنا دکھ بھول جاتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں