مسلم لیگ ن کو لاہور میں بڑی حمایت حاصل ہو گئی

لاہور (پی این آئی)مشائخ و علمائے کرام کی بڑی تعداد نے لاہور کے حلقہ این اے 122 کےامیدوار حافظ طلحہ سعید کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

علمائے کرام اور مشائخ جن میں پیر اختر رسول قادری، مولانا ضیاء الرحمن فاروقی، مولانا اسد اللہ فاروقی مہتمم جامعہ منظور الاسلامیہ ، مخدوم علی رضا گیلانی، پیر معصوم حسین شاہ نقوی، پیر محمد اسلم، پیر اعجاز شاہ ، سید عاشق حسین ، مولانا حفیظ الرحمن عامر، قاری محمد یعقوب شیخ ،سید عبدالوحید شاہ، مولانا ادریس فاروقی سمیت دیگر شامل ہیں نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر علماء و مشائخ نے این 122 کے امیدوار حافظ طلحہ سعید سے مکمل یکجہتی اور اتحاد کا اعلان اور ان کی مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ۔علما ءومشائخ نے کہا کہ یہ ملک کلمے کے نام پر بنا جب تک ہم اسے اس کے ۔مقصد تک نہیں پہنچاتے ہم کامیاب نہیں ہو سکتے ، اب بھی ہمیں یکجان کرنے والا یہی کلمہ ہے اسی پر چل کر ہم آگے بڑھ سکتے ہیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close