ریحان زیب کو کس نے مارا؟بڑا دعویٰ

سیالکوٹ (پی این آئی) رہنما ن لیگ خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ کے پی کے میں ایک امیدوار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، کے پی کے کے لوگ جانتے ہیں اسے کس نے مارا ہے ؟ تحریک انصاف سوشل میڈیا پر یہ افواہیں پھیلا رہی ہے کہ اسے مخالفین نے مارا ہے ، ہمارے مزاج اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ انکی تعمیر نو کرتے شاید بہت وقت لگ جائے ، مذہبی اور سیاسی لیڈر شپ پر زیادہ بوجھ بڑھ جاتاہے۔

اپنے انتخابی حلقہ میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن نہ ہونے کا ابہام اب دور ہوتا جارہا ہے ، ایک مہینے سے سیاسی اور موسمی دھند چھائی ہوئی تھی ، آئندہ دنوں میں تمام چیزیں واضح ہوجائیں گی ، الیکشن پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اس الیکشن کی خصوصیت علیحدہ ہے، نوجوانوں میں بے یقینی کے صورتحال ذہنوں میں بیٹھ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close