سکیورٹی فورسز کا آپریشن، کتنے دہشتگرد جہنم واصل؟

راولپنڈی (پی این آئی) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران ہائی ویلیو ٹارگٹ 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف ڈی آئی خان میں آپریشن کیا۔آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد سرغنہ اشرف شیخ اور دہشتگرد برہان اللہ کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشتگرد معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کی مبینہ موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close