نیا تعلیمی سال اپریل کے بجائے کب شروع ہوگا؟ نوٹیفیکیشن جاری

کراچی(پی این آئی) سندھ میں تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست سے شروع ہوگاجس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں تعلیمی سال اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق 25 جنوری کو اسٹیرنگ کمیٹی کی سب کمیٹی کی مشاورت کے بعد اسکولز کو اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلہ کے بعد محمکہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ تعلیمی سال 25-2024 یکم اپریل 2024 کے بجائے یکم اگست 2024 سے شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close