انتخابی عمل کا سب سے بڑا دشمن کون ہے؟ چیف الیکشن کمشنر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (پی این آئی) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نے دہشت گردی کو انتخابی عمل کا سب سے بڑا دشمن قرار دے دیا۔

 

 

 

الیکشن کمیشن میں منعقدہ اہم اجلاس کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی چیلنجز کے باوجود انتخابات ہر صورت 8 فروری کو ہی منعقد ہوں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا دہشت گردی ، سکیورٹی چیلنجز کے باوجود انتخابی عمل نہیں رکے گا۔ امن و امان کی صورت حال خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close