نواز شریف نے کس کو وزیراعظم بنانے کا ذہن بنا لیا؟ سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی کامران خان نے شہباز شریف کے اگلے وزیراعظم اور آصف زرداری کے صدر بننے کی پیشگوئی کر دی۔

 

 

 

کامران خان نے کے مطابق پاکستان کے حالات کنٹرول کرنا آسان نہیں اس لیے نوازشریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کر لیا،جس کے بدلے وہ پنجاب میں مریم نواز کے لیے وزارت اعلیٰ چاہتے ہیں۔انہوں نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہباز شریف کے ستارے چمک رہے ہیں الیکشن میں کھلا میدان ملنے کے باوجود ن لیگ کے اکثریتی جماعت بن کر جیتنے کے امکانات مدھم پڑرہے ہیں۔ ن لیگی حکومت کو ایم کیو ایم، آئی پی پی آزادوں کی کمزور بیساکھیوں پر کھڑا ہونا ہی پڑے گا ۔نواز شریف اتحادیوں کی بیساکھیوں اور SIFC کے سہارے پر کھڑی حکومت کو اپنے کاندھوں پر اٹھانے کے لئے تیار نہیں۔کامران خان نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کا ذہن بن گیا ہے کہ حکومت کی سربراہی شہباز شریف کو سونپ دیں گے مگر وہ اس فیصلے کی سیاسی قیمت چاہتے ہیں۔

 

 

 

بقول کامران خان نوازشریف کی سیاسی وارث مریم نواز کے لئیے پنجاب کی وزیر اعلیٰ بننے کی راہ ہموار کی جائے۔ وہ جانتے ہیں اگر مریم نواز نے 2029 میں وزیر اعظم پاکستان بننا ہے انہیں 2024 میں چیف منسٹر پنجاب بننا ہوگا۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کا کیس مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے، کلیدی فیصلہ سازوں کو آصف زرداری صاحب نے پرزور باور کروادیا ہے۔سینئر صحافی کے مطابق پیپلز پارٹی کسی قیمت نواز شریف قبول نہیں کرے گی ہاں اگر حالات شہباز شریف صاحب کو وزیر اعظم بنادیتے ہیُں تو پیپلز پارٹی ان کے ساتھ دے سکتی ہے مگر مفت میں نہیں، اس کے عوض مخلوط حکومت کو عہدہ صدارت آصف زرداری صاحب کو تشتری میں رکھ کر پیش کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں