اسلام آباد، راولپنڈی میں میٹروبس سروس مستقل طور پر بند کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ایکسپریس میٹرو بس سروس مستقل طور پر بند کر دی گئی۔

 

 

 

 

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (پی ایم اے) کے جنرل منیجر آپریشنز عزیز شاہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ایکسپریس سروس کے لیے بسیں الگ کرنے سے معمول کی بس سروس متاثر ہو رہی تھی، جس کی وجہ سے ہم ایکسپریس سروس بند کرنے پر مجبور ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ صدر راولپنڈی تا سیکرٹریٹ اسلام آباد سرکاری ملازمین کو جلد پہنچانے کے لیے معمول کی میٹرو بس سروس کے ساتھ ایکسپریس بس سروس چلائی گئی تھی، جس کے لیے کل 68بسوں میں سے 10بسیں مختص کی گئی تھیں۔ ایکسپریس سروس صدر تا سیکرٹریٹ 24سٹیشنز کی بجائے صرف 6سٹیشنز پر رکتی تھی۔

 

 

 

 

عزیز شاہ نے کہا کہ ابتدائی میں ایکسپریس سروس نے اچھے نتائج دیئے تاہم بعد میں عام لوگوں نے بھی معمول کی میٹرو بس سروس کی بجائے ایکسپریس سروس استعمال کرنی شروع کر دی۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں کی طرف سے ایکسپریس میٹرو بس سروس کی بندش پر احتجاج کیا گیا ہے اور اس کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close