پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

مردان (پی این آئی)  پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا لگ گیا ۔۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی رہنما عقیلہ سنبل الیکشن سےچند روز قبل پارٹی چھوڑ کر جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شامل ہو گئیں۔

 

 

 

سابق صدر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین عقیلہ سنبل نے مردان میں پریس کانفرنس کے دوران پیپلز پارٹی چھوڑنے اور جے یو آئی (ف) میں شمولیت کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی جہاں دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی اپنی پارٹی میں آنے کے دعوے کرتی رہی ہے، الیکشن کے قریب اس کی پارٹی رہنما نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close