ایک اور عام تعطیل کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں 8 فروری کو عام تعطیل کی منظوری دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو انتخابات کے موقع پر عام تعطیل کی منظوری دیدی ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سلسلے میں 8 فروری کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عام تعطیل ووٹرز کی آسانی کے لیے دی جارہی ہے۔اسی طرح نگران حکومت پنجاب نے بھی 8 فروری کو الیکشن کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ نگران پنجاب کابینہ نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے، الیکشن کے باعث پنجاب میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے، سکولز، کالجز، یونیورسٹیوں میں 6 فروری سے 9 فروری تک چھٹیاں ہوں گی جب کہ سکولوں میں صبح کے اوقات کار ساڑھے 9 بجے 3 فروری تک رہیں گے، اس کے بعد ریگولر ٹائمنگ ہوگی۔

بتایا جارہا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں ہونے کی توقع ہے کیوں کہ الیکشن کے موقع پر ملک بھر میں 8 فروری 2024ء کو پولنگ ہوگی، اس سے قبل 4 فروری کو اتوار کی ہفتہ وار چھٹی ہوگی اور 5 فروری کو کشمیر ڈے کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے جب کہ 6 سے 10 فروری تک طالب علموں کو عام انتخابات کی چھٹیاں دی جائیں گی، اس کے بعد 11 فروری کو پھر سے اتوار کی چھٹی ہے، یوں 8 تعطیلات کے بعد 12 فروری کو اسکول و کالجز اور یونیورسٹیوں مین دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close