معاملات طے پا گئے، دستبرداری کا اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی)معاملات طے پا گئے، دستبرداری کا اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔۔حیدرآباد سے سنی تحریک نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے امیدواروں کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا۔حیدرآباد میں ایم کیو ایم اور سنی تحریک کے رہنماؤں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔سنی تحریک کے صوبائی صدر عمران سہروردی نے کہا کہ بنیادی مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم نے یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنی تحریک اور ایم کیو ایم مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کرے گی، سنی تحریک ایم کیو ایم کے امیدواروں کی حمایت کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close