لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ کا پرائیویٹ سکولز کے حوالے سے اہم حکم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ سکولز کی نئے سرے سے رجسٹریشن کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے پرائیویٹ سکولز کو بچوں کے لیے بسیں خریدنے کی بھی ہدایت کردی، پرائیویٹ سکولز 50 فیصد بچوں کے گھر سے سکول ان بسیوں پر سفر کرنے کو یقینی بنائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کیا، عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے دو سال قبل محکمہ سکول ایجوکیشن کو پرائیویٹ سکولز کے بچوں کے لیے بسیں خریدنے کا حکم دیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس حکم پر عملدرآمد نہیں کروایا۔
بتایا گیا ہے کہ عدالت نے اسلام آباد لاہور موٹروے پر کھجور کے درخت لگانے سے بھی روک دیا، عدالت نے موٹروے، محکمہ جنگلات، پی ایچ اے، نیشنل ہائی وے اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کو اس ضمن میں ہدایات جاری کردی ہیں، تحریری حکم میں عدالت کا کہنا ہے کہ جوڈیشل ممبر کے مطابق چھتوں پر پودے لگانے کی مہم شروع ہوچکی ہے، کالجز کی چھتوں پر پودے اور گارڈن بنائے جارہے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ اپنے تحریری حکم مین عدالت نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں محکمہ ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی ستھرائی کے احکامات بھی جاری کیے اور کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر کے گرد صفائی ستھرائی کے بعد پودے لگائیں جائیں۔ ادھر نگران حکومت پنجاب نے 8 فروری کو الیکشن کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا،
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ نگران پنجاب کابینہ نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کے پیش نظر تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کی منظوری دے دی ہے، الیکشن کے باعث پنجاب میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے، سکولز، کالجز، یونیورسٹیوں میں 6 فروری سے 9 فروری تک چھٹیاں ہوں گی جب کہ سکولوں میں صبح کے اوقات کار ساڑھے 9 بجے 3 فروری تک رہیں گے، اس کے بعد ریگولر ٹائمنگ ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں