بھارت کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، انگلینڈ کو بڑا دھچکا

لندن(پی این آئی)بھارت کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، انگلینڈ کو بڑا دھچکا۔۔۔۔۔۔۔انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیک لیچ گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔اس حوالے سے انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ اُمید ہے جیک لیچ لمبے عرصے کے لیے باہر نہ ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی آف اسپنر شعیب بشیر کے دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کو 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں