مری(پی این آئی) مری میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری کے بعد ملک بھر سے سیاحوں کا سمندر مری امڈ آیا۔
شدید برفباری کے دوران ملکہ کوہسار سیاحوں سے مکمل طور پر بھر گیا، جس کے باعث انتظامیہ نے مزید سیاحوں کا مری میں داخلہ بند کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مری میں برفباری اور بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہے، اسی باعث اسلام آباد کی انتظامیہ نے 17 میل سے سیاحوں کا مری میں داخلہ بند کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ مری میں سیاحوں کا رش کم ہونے پر ہی مزید سیاحوں کو داخلے کی اجازت ملے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ رات شروع ہونے والی برفباری بدھ کوبھی وقفے وقفے سے جاری رہی۔بدھ کی رات تک مری میں 7 انچ سے زائد برف پڑ چکی تھی۔ جبکہ گلیات کے مختلف مقامات پر ایک فٹ سے زائد برف پڑچکی، برفباری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں