انا للہ وانا الیہ راجعون، ایک اور سیاسی رہنما کا قتل کر دیا گیا

کوئٹہ(پی این آئی) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے نواحی علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے اے این پی کے رہنماء ظہوراحمد جاں بحق ہو گئے۔

قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں عوامی نیشل پارٹی کے انتخابی دفتر پر مسلح افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما ظہوراحمد جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ معین خان نامی کارکن زخمی ہوگیا۔ لیویز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مسلح افراد کی تلاش کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے قلعہ عبداللہ میں سیاسی جماعت کے قافلے پر فائرنگ اور ضلع کیچ میں حلقہ پی بی 25 کے امیدوار کے گھر کے باہر دستی بم سے حملے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹس طلب کرلی۔الیکشن کمیشن نے ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close