پاک فوج نے دہشتگردوں کا صفایا شروع کر دیا، کتنے جہنم واصل کر دیے؟ اہم تفصیلات آگئیں

مچھ(پی این آئی)بلوچستان کے علاقے بولان کی تحصیل مچھ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 21 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں سکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاک ہونے والے شرپسندوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کا مچھ میں دہشت گردو ں کے خلاف کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔سکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ’’مچھ‘‘ میں فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشتگردوں کے حملوں کو ناکام بنایا جس کے نتیجے میں وہ بھاگنے پر مجبور ہوئے۔ذرائع کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 30 جنوری کو تین خود کش حملہ آوروں سمیت 9 جبکہ 31 کو مزید 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل کالعدم بی ایل اے نے مچھ کے مختلف علاقوں میں راکٹ حملے کیے تھے، جس کے بعد فورسز نے آپریشن کیا تو دہشتگردوں سے مقابلے میں چار جوان، دو شہری اور ایک ایس ایچ او شہید ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close