اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے دوران پولنگ سٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔
الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کر دیئے، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو منعقد کئے جائیں گے۔مراسلہ کے مطابق پریذائیڈنگ افسر کے علاوہ تمام انتخابی عملہ پولنگ کے دوران اپنے موبائل فون بند رکھے گا۔پریذائیڈنگ افسر کی اجازت کے بغیر خواتین پولنگ سٹیشنز میں مرد عملہ کے داخلے پر بھی پابندی ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں