احسن اقبال نے عمران خان کو ڈاکوکیوں کہا؟خود ہی بتا دیا

ظفروال (پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے عمران خان کو ڈاکو کہہ دیا، بولے عمران خان نے ایک جلسے میں مجھے ڈاکو کہا تھا، آج عدالتی فیصلے کے بعد پتہ چلا ڈاکو کون ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ظفر وال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان کو جوہری طاقت بنا کر ہم پر احسان کیا، وہ لاہور میں بیٹھے ہیں مگر ہمارے اور آپ لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک کو لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی سے نجات دی، کراچی کو امن دیا، بھاررت کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کئے۔ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور کے تحت پورے ملک میں ترقی کے مواقع فراہم کئے۔ عمران خان کی حکومت نہ آتی تو عوام ترقی سے فائدہ اٹھا رہے ہوتے اور ملک کا آج جو حال ہے وہ نہ ہوتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close