الیکشن نتائج کا اعلان کب ہوگا؟ چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن کے نتائج رات ایک بجے دیں گے۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن بروقت کرانے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہےکہ پرامن اور شفاف الیکشن کرائیں۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ کمیشن نےچیف سیکرٹریز،آئی جیزکوسخت ہدایات جاری کیں، عام انتخابات کے نتائج قانون کے مطابق رات ایک بجےتک دیں گے، آرٹی ایس کی بجائے ای ایم ایس کا استعمال شفاف انتخابات کرانا ہے الیکشن کمیشن آئین کے مطابق اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور وقت کی کمی سےبیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں الیکشن کمیشن نےتمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈفراہم کی ہم نےتفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن بروقت کرانے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ پرامن اور شفاف الیکشن کرائیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے، الیکشن کمیشن نے صورت حال پر ہنگامی اجلاس طلب کیا، چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن بروقت کرانے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ پرامن اور شفاف الیکشن کروائیں۔ عام انتخابات 2024 کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا معاملہ سنگین صورت حال اختیار کرگیا، الیکشن کمیشن کا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت رات گئے اس صورت حال پر غور کے لیے ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن نے اس مشکل صورت حال پر غور کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکرٹری اور ڈی جی لاء شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن بروقت کرانے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ پرامن اور شفاف الیکشن کروائیں۔ سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کیا، موجودہ صورتحال میں بیلٹ پیپرز کی مذید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں، ہم نے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے، کمیشن نے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو سخت ہدایات جاری کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close