کراچی (پی این آئی) سٹی کورٹ میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت ہوئی،پولیس نے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو بے قصور قرار دے دیا۔
پولیس نے حلیم عادل شیخ سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جس میں انہوں نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران حلیم عادل شیخ کے خلاف ثبوت و شواہد نہیں مل سکے ہیں ،عدالت نے حلیم عادل شیخ کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا،عدالت نے حلیم عادل شیخ کو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔سٹی کورٹ نے جیل حکام کو حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ،ہدایت کی کہ حلیم عادل شیخ کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں